تازہ تر ین

ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پارکرنے والے 50 ہزارافراد پر جرمانہ

ابو ظبی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔میڈیا کے مطابق پولیس نے بے احتیاطی سے روڈ کراس کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرنے میں لاپرواہی برتنے پرفی فرد 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غیر مختص جگہ استعمال کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے روڈ کراس کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔ ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زائد پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain