تازہ تر ین

ایرانی میزائل پروگرام پر بات چیت سے قبل امریکہ، یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور میزائل ختم کریں: ایران

ایران (ویب ڈیسک )ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت تک اپنے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں مذاکرات نہیں کرے گا جب تک امریکہ اور یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور دور مار کرنے والے میزائل ختم نہیں کرتا۔یاد رہے کہ ایران نے اگرچہ اپنے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن وہ اپنے میزائل پروگرام پر بات جیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان مسعود جزیری کا کہنا ہے ’ایران کے میزالوں پر بات چیت کے لیے شرط یہ ہے کہ ارمیکہ اور یورپ اپنے دور مار کرنے والے میزائل اور جوہری ہتھیار ختم کرے۔‘
بین الاقوامی طاقتیں ایران کے ساتھ معاہدے کی حامی
امریکی اقدامات کا جواب دیں گے: ایران
’جوہری معاہدے کو تبدیل نہ کیا تو یہ آخری توثیق ہو گی‘
ایران: اسرائیل سے دوستی ختم کریں، سعودی عرب سے مطالبہ
’اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کا ہتھیار بنائیں گے‘
ایران کا کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کے ساتھ میزائل پورگرام کو کوئی تعلق نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain