تازہ تر ین

ایشوریہ رائے بچن ”فیمینا“ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

ممبئی(شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ”فیمینا“ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن میگزین ”فیمینا“ کے نئے شمارے کے سر ورق کی زینت بن گئیں ، معروف جریدے نے 2018ء کی خوبصورت ہندوستانی خواتین کی فہرست مرتب کی ہے جس میں ایشوریہ رائے بچن کا نام سر فہرست ہے، میگزین کے سرورق پر ہلکے میک اپ اور گھنگریالے بالوں میں دکھائی دے رہی ہیں۔ایشوریہ ان دنوں فلم ”پھنے خان“کی عکسبندی میں مصروف ہیں ،فلم میں ایشوریہ گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم13جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain