Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کنگنا رناوت پاکستانی فنکاروں کیخلاف میدان میں

    By Daily Khabrainمارچ 20, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (ویب ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ہم سب سے پہلے بھارتی ہیں اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بحیثیت فنکار یہ کہنا کہ ”ہمیں کیا لینا دینا ہم تو آرٹسٹ ہیں“ کہنے سے کام نہیں چلے گا۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے دوران اپنے عقائد، جمہوریت، سیاست اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی سمیت متعدد موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ قوم پرست ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کی انفرادی ترقی ملک کی ترقی سے منسلک ہے۔ کنگنا رناوت نےاپنے عقیدے کے بارے میں کہا ”وہ مذہب پر یقین نہیں رکھتیں، ان کی صرف ایک ہی شناخت ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ بھارتی ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ نوجوانی کے دور میں ہی مجھے اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ میں بھارت میں پیدا ہوئی ہوں اور میری شناخت ایک بھارتی شہری کے طور پر ہے، اس کے علاوہ میری کوئی شناخت نہیں۔ اگر بھارت ترقی نہیں کرتا تو میں بھی ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کی کہانی سے بہت متاثر ہیں اور اسی وجہ سے ان کی بہت بڑی مداح ہیں کہ کیسے وہ ایک عام چائے والے سے بھارت کے وزیر اعظم بنے۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ ان کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت کی جیت ہے۔کنگنا رناوت نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ فنکاروں کی دنیا ظاہری دنیا سے بہت مختلف ہے۔ آپ سرحد، فنکاروں کے دائرہ کار اور جغرافیائی حدود کے بارے میں بات کرتے ہوئے دو مختلف رائے کیوں اپناتے ہیں۔ آپ کو اس جگہ کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے جہاں لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جس وقت پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگی ہوئی ہے اسی وقت ملک غیر محفوظ ہے، جہاں لوگ اپنے جذبات سے مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.