تازہ تر ین

پاکستان پرافغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چند سال قبل دہشت گردی سے متاثر ملک تھا، دہشت گردوں نے پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنارکھا تھا، دہشت گردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانا بنایا، قیام امن کے لیے ہر پاکستان نے اپنا سر دیا، اس جنگ میں 60ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، لیکن آج ہم فخر سے کہہ سے سکتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، آج دنیا کا ہر ادارہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مغربی ایجنسیوں نے اسامہ بن لادن اور دیگر جنگجو پاکستان بھجوائے اور جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے، پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مشرقی تیمور اور سوڈان میں تو مسئلہ نظر آیا لیکن کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، عالمی برادری کو دہرا معیار چھوڑنا ہو گا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain