تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کیلیے حکومت کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کے لیے حکومت کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں حکومت کی جانب سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے67 فیصد کوٹے کو 60 فیصد کردیا، کابینہ نے کوٹہ 60 فیصد سے 67 فیصد کردیا۔اس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرمو¿ثر کرسکتی ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی اور سرکاری حج پرائیویٹ سے زیادہ سستا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیا ہے، کمیٹی نےفیصلہ سپریم کورٹ کےفیصلوں کی روشنی میں کیاتھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain