تازہ تر ین

چیف جسٹس کے نوٹس ذاتی نہیں بلکہ قومی مفاد میں ہیں

کوئٹہ (ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جتنے بھی ازخود نوٹس لیے ان کا مقصد صرف بنیادی حقوق کی فراہمی ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے بلوچستان سے بنیادی حقوق کی کوئی پٹیشن موصول نہیں ہوئی اور جب بنیادی حقوق کےحوالےسے پٹیشن نہ آئے تو سوموٹو لینا پڑتا ہے جب کہ جتنے بھی از خود نوٹس لیے ان کا مقصد صرف بنیادی حقوق کی فراہمی ہے اور میں نہ تو کوئی وضاحت پیش کررہا ہوں اور نہ میڈیا اسے وضاحت کے طور پر پیش کرے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ میرا گھر ہے میں اپنے گھر آیا ہوں، اپنے بھائیوں میں آیا ہوں، گھرآنے والے کو خوش آمدید نہیں کہا جاتا پیار کیا جاتا ہے جب کہ بلوچستان کے لوگ لاچار نہیں میرے لئے بہت پرعزم ہیں، بلوچستان کے لوگوں کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں اور آپ لوگوں کو تعلیم کے لیے جدوجہد خود کرنی پڑے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain