تازہ تر ین

جنو بی پنجاب کو صو بہ بنایا جائے یا نہیں،عمران خان نے فائنل فیصلہ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے آصف زرداری سے اتحاد کا مطلب ہے نواز شریف سے اتحاد کر لیا جائے، دونوں ہی کرپٹ ہیں لیکن انکی کرپشن کا طریقہ کار الگ الگ ہے۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف برادران نے قوم کو پاگل بنایا ہوا ہے، بڑا بھائی عدلیہ اور اداروں پر حملے کر رہا ہے بلکہ چھوٹا بھائی تعریفیں کرتے نہیں تھکتا۔ انہوں نے کہا شکر ہے شاہد خاقان عباسی کو بھی الیکشن میں دھاندلی کا یاد آگیا، صاف اور شفاف الیکشن ملک کی جمہوریت کے لیے ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف نے ملک کا پیسہ چوری کر کے منی لانڈرنگ کی، قوم کا 300 ارب روپے باہر بھیجے ۔عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مطالبات جائز ہیں۔ انہوں نے کہا شفاف الیکشن کیلئے مظاہرہ کر رہے تھے مگر دہشت گردی کی شق لگا دی گئی، دہشت گردی کا قانون خاص مقصد کیلئے بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف پر جوتا پھینکنے والوں پر دہشت گردی کا قانون لگا دیا گیا، دہشت گردی کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain