تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کا پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں12مئی کو جی ٹی روڈ مارچ کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں جی ٹی روڈ ارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12مئی کو پاک فوج اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام سے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈ مارچ کریں گے، جی ٹی روڈ مارچ انقلاب فرانس کا آغاز ثابت ہوگا جس کو پھر کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، نواز شریف اور اس کی بیٹی جلسوں میں عدلیہ کو گالیاں نکال رہے ہیں اور عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں ،لاپتہ افراد کے معاملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں نہیں بلکہ را اور این ڈی ایس ملوث ہیں، نواز شریف کی شیخ مجیب الرحمان بننے کی باتوں کے تانے بانے را اور این ڈی ایس کی پاکستان توڑنے کی سازشوں سے ملتے ہیں، ہم پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فعال ادارہ بنائیں گے، عمران خان خان کے جلسوں میں فحاشی اور عریانی کے کلچر نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔وہ پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو شدید مذمت کرتی ہوں۔ یہ واقعہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کی واضح مثال ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ہمارے معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف لڑنا ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain