تازہ تر ین

نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث ملتوی

کراچی (این این آئی)سندہ ہائی کورٹ میں صوبہ سندھ میں نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے بینچ ٹوٹ جانے کے باعث ملتوی کردی گئی۔پیر کو سندہ ہائی کورٹ میں صوبہ سندھ میں نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان، پاسبان اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوناتھی تاہم سماعت فاضل جج جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے دورکنی بینچ ٹوٹ جانے کے باعث نہ ہوسکی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی جانب سے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دینے تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس منیب اختراورجسٹس کےکےآغا پرمشتمل بینچ نے کررہا تھا۔۔ نیب قوانین کی تبدیلی کےخلاف ایم کیوایم پاسبان اوردیگر نےآئینی درخواست دائرکررکھی ہے جس میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی محکموں اور افسران کےخلاف نیب کو کارروائی سے روکنے کیلئے بنائے گئے نئے قوانین کو چیلنج کیا گیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain