تازہ تر ین

گگومنڈی: خبریں کی خبر پر ایکشن پولیس پارٹی پر حملہ، سابق ایم این اے کے گن مینوں کیخلاف مقدمہ

گگومنڈی (نامہ نگار) خبریں کی خبر پر ایکشن ، سابق ایم این اے کے گن مینوں کیخلاف مقدمہ درج، قدمہ اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت تھانہ فتح شاہ میں درج کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بہاولپور سے اغواءہونےوالے نوجوان کی برآمدگی کیلئے آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل اور وکیل شہید ہوگئے تھے ، پولیس نے دن رات کی کوشش سے واردات میں ملوث قیوم سندھو، یٰسین سندھو، نعیم کو گرفتار کرلیاتھا ، تینوں بھائی سابق ایم این اے نذیر جٹ کے گن مین بتائے گئے ہیں، اس واردات میں ملوث یاسر ڈوگر ، معراجی موہل اور بوٹا سکھیرا مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے تھے ، گذشتہ روز روزنامہ خبریں کی خبر کی اشاعت کے بعد پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت تھانہ فتح شاہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain