تازہ تر ین

امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندی آج سے عائد ہوگی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندی آج سے عائد ہوں گی۔اسلام آباد کی جانب سے امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تنبیہ کی تھی کہ اگر ہمارے سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جس میں بعدازاں 10 روز کی توسیع کی گئی جس کی مدت ختم ہوچکی ہے۔امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں پر لگائی جانے والی سفری پابندی کے مطابق سفارت کار بغیر اجازت نامے کے 25 میل سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اس سے زائد نقل و حرکت کے لیے انہیں اجازت نامہ سفر سے 5 روز قبل لینا ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی کا اطلاق ان کے اہلخانہ تک بڑھا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں پاکستان بھی ایسا قدم اٹھا سکتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain