تازہ تر ین

چوری کا شبہ ،با اثر زمینداروں نے اپنی عدالت لگالی نوجوان پر وحشیانہ تشدد

ساہےوال (رانا وحےد سے) ساہےوال کے نواحی گاﺅں مےں گھر مےں چوری کی واردات مےں گرفتار ہونے والے نوجوان کو پولےس نے تفتےش کے بعد بے گناہ کر دےا با اثر زمےنداروں نے بے گناہ ہونے والے نوجوان کو اپنی عدالت لگا کر کھےتوں مےں لے جا کر جسم پر تےزاب پھےنکتے رہے اور بجلی کے جھٹکے لگا تے رہے نوجوان کا با زو ناکارہ ہسپتال مےں زندگی اور موت کی کشمکش مےں مبتلا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کا بازو کاٹنا پڑے گا۔ متاثرےن خاندان کا ضےاءشاہد سے داد رسی اور مدد کی اپےل۔ ملزمان با اثر ہےں ہمےں انصاف فراہم کر واےا جائے۔ تفصےلات کے مطابق 132/9.Lکے رہا ئشی عبد الرزاق کو ڈےڑھ دو ماہ قبل حبےب اللہ،اللہ دتہ، عمران، ظہور وغےرہ نے مقدمہ مےں بے گناہ ہونے کے رنج پر اپنی عدالت لگاتے ہوئے رقبہ ملکےتی محمد انوار نے عبد الرزاق کو بجلی سے کر نٹ لگا رہے تھے اور اس کے جسم پر تےزاب وغےرہ بھی پھےنک رہے تھے۔ تشدد سے عبد الرزاق بے ہوش ہو گےا اسی دوران عبد الرزاق کی ہمےشرہ صغریٰ بی بی نے بتاےا کہ رات گئے تک مےرا بھائی گھر نہ آےا تو مےں نے محمد رفےق، محمد صدےق کی تلاش شروع کر دی ہم گاﺅں سے تھوڑی دور فصل مکی باغ مےں پہنچے تو ملزمان عبد الرزاق پر تشدد کر رہے تھے اور بجلی کے جھٹکے لگا رہے تھے ہمارے پہنچنے پر عبد الرزاق خون مےں لت پت تھا اور ملزمان اسلحہ کے زور پر ہاتھ پاﺅں باندھ کر اس پر تشدد کر رہے تھے ہمارے آنے پر ملزمان بھاگنے مےں کامےاب ہو گئے ہم نے اپنے بھائی کو اٹھا کر ڈی اےچ کےو ساہےوال مےں پہنچاےا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عبد الرزاق کا بازو نہ کاٹا گےا تو زہر پورے جسم مےں پھےل جائے گی اس کا بازو ناکارہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ ملزمان با اثر ہےں عبد الرزاق کو بازار سے اغواءکر کے کھےتوں مےں لے جا کر تشدد کر تے رہے۔ ملزمان کو رنج تھا کہ عبد الرزاق نے ہمارے گھر مےں چوری کی ہے اور پولےس نے اس کو چھوڑ دےا ہے۔ اس رنج کی بناءپر انہوں نے ہمارے بھائی کو ناکارہ کر دےا اور وہ ہسپتال مےں زندگی اور موت کی کشمکش مےں مبتلا ہے۔ سعودی عرب پلٹ ملزموں حاجی حبےب احمد اور اسکے تےن ساتھےوں کی پولےس کی طرف سے گرفتار نہ کر نے پر عورتوں،بچوں سمےت سےنکڑوں افرادنے پولےس غلہ منڈی کے خلاف محمد صدےق کی قےادت مےں احتجاجی مظاہرہ کےا اور پولےس سعودی عرب پلٹ خاندان کے مقدمہ کے ملزموں کو گرفتار کر نے کی بجائے ہسپتال مےں دا خل عبد الرزاق کو ہسپتال سے ڈسچارج کرانے کے لئے دباﺅڈالنے کا الزام ۔پولےس کے خلاف نعرے بازی ۔مفرور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ متاثرہ خاندان نے ضےاءشاہد سے داد رسی کی اپےل کی ہے کےونکہ ملزمان با اثر ہےں ہمےں مقامی پولےس سے انصاف کی کوئی امےد نہےں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain