تازہ تر ین

نواز شریف طے شدہ سکرپٹ کے تحت چل رہے: بلاول بھٹو

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف طے شدہ سکرپٹ کے تحت کام کررہے ہیں، ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا۔ لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف سکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، وہ مفادات سے بلند ہو کر ملکی سیاست دان بنیں، تو بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل کے ذمے دار نوازشریف ہیں، انہوں نے خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو تو نقصان مت پہنچائیں وہ خود کو بچانے کے لئے سب کو ڈبونا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہ میں میاں صاحب کا سیاسی مخالف ہوں، مگر کسی ایک بیان کو غداری سے نہیں مل سکتا، سندھ کے لوگ پیاسے مر رہے ہیں، نواز لیگ سیاست کررہے ہیں، حکومت کا فاٹا کو ضم کرنے کا اعلان سیاسی شوشا لگتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام میری آواز ہیں، انتخابی مہم آپ ہی چلائیں گے، مجھے یقین ہے کہ جس طرح شہید بے نظیر بھٹو کو آپ نے جتوایا تھا مجھے بھی جتوائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی مخالفین ہر الیکشن میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے، عوامی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain