تازہ تر ین

عمران خان کے سو دن کے خواب کا موازانہ 5 سال سے کیا جائے: شہبازشریف

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہنا ہےکہ عمران 100 دن کا جو خواب دکھارہے ہوں اس کا ان کے پانچ سال سے موازنہ کرلیں۔جنرل اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہبازشریف نےاقوام متحدہ کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں آتاہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کارکردگی میں سب سے آگے ہے۔انہوں نےکہاکہ عمران 100 دن کا جو خواب دکھارہے ہوں اس کا ان کے پانچ سال سے موازنہ کرلیں، 5 سال میں منفی 6 میگاواٹ دینے والے لوگوں کو 100 دن کا خواب دکھارہے ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ووٹ ملنے پر ہے، ہمارے پاس آئیں ہم سکھائیں گے ٹیچنگ اسپتال کیسے بناتے ہیں،کس طرح کام ہوتا ہے، یہ ہے وہ سبق جو ہم انہیں سکھائیں گے، باقی صوبوں کو دعوت دوں گا کہ آئیں اور اس شاندار ٹیم سے سیکھیں۔شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ہم نے پچھلے 6 سال میں 600 بیڈ کے 6 اسپتال بنے، چلڈرن اسپتال میں 600 بسروں کا اضافہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain