ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن فلاحی مقصد کے لئے اپنی 75 وائلڈ لائف تصاویر آج( 25مئی) سے نمائش کے لئے پیش کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کوکیمرے میں بند کرنا میرا جنون ہے، جنگلات سے محبت اور ہماری زمین پر جو کچھ بھی ہے اس کے بچاﺅ کے لئے کوشش کرنا اور اس مقصد کے لئے اقویریئرس( Aquarius) جسے پراجیکٹ سے ابتدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات انسانوں کی زندگی کی بنیاد ہوتے ہےں اور انہیں تباہ کرنا ماحولیاتی تباہی کے مترادف ہے۔، زمین پر ہر تخلیق کی گئی چیز کسی نہ کسی مقصد کے لئے وجود میں آئی ہے اور اپنی زمین کو بچانے کے لئے انسانوں کو اپنی تخلیق کے مقصد کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ نمائش 25 سے29مئی تک جاری رہے گی۔






































