تازہ تر ین

ہالی وڈ میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کر سکتے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سوہائے علی آبڑونے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگربہترانداز سے ٹی وی، فلم اورکمرشلزمیں متعارف کروایا جائے تویہی مستقبل میں سپراسٹاربن کرسامنے آئینگے۔ مگرہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے معروف فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیکاروں کو کچھ نئے انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھیں اپنے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی تیارکرنا ہوگا۔ ہمیں ایسے نوجوانوںکو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے جوواقعی ہی اس پروفیشن کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جس طرح پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں نے پڑوسی ملک میں کام کرتے ہوئے اپنانام اورمقام بنایا ، اسی طرح ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن اس کیلئے سب سے زیادہ ضروری بات عملی طورپرکام کرنے کی ہے اوراس کے ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ کام کروانے کی ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، اس وقت تک ترقی اورآگے بڑھنے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain