لاہور (شوبز ڈیسک) شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاراﺅں نے عید الفطر کے لئے ملبوسات کی تیاریاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری ، نیلم منیر ، ماہرہ خان ، عائشہ عمر ، فرزانہ تھیم ،رابی پیرزادہ ،مدیحہ شاہ، ہما علی ،سدرہ نور ،پائل خان ،صائمہ خان ، مہک نور سمیت دیگر اداکاراﺅں نے عید الفطر کے لئے اپنے ملبوسات کی تیاریاں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ اسٹیج سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاراﺅں نے عید پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کے لئے بھی خصوصی ملبوساات کے آرڈر دے رکھے ہیں ۔ ان میں سے سب سے زیادہ مالیت کے ملبوسات اداکارہ مہک نور نے تیار کروائے ہیں جن کی مالیت دو لاکھ 37ہزار روپے ہے ۔






































