تازہ تر ین

کیا کوہ پیما کی موت کا تعلق ایورسٹ چوٹی پر ایک لاکھ ڈالر کا ٹوکن ہے ؟ دلچسپ خبر پرھئیے

لاہور (ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کی ایک آئرش کمپنی نے سنیچر کو کہا ہے کہ رواں ماہ ایک شرپا کی موت کو ان کے ایک تشہیری مہم سے جوڑا جا رہا ہے جس میں انھوں نے ایورسٹ کی چوٹی پر ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایک نئی کرپٹو کرنسی کو چھپانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔سوشل نیٹ ورکنگ سٹارٹ اپ کمپنی آسک ڈاٹ ایف ایم کو ایک شرپا کے گم ہونے کے بعد اس تنازعے میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے چار کوہ پیماو¿ں کو سپانسر کیا تھا اور مئی کے وسط میں واپسی میں ایک شرپا غائب ہو گیا۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا: ‘اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ ہمارے گروپ کی معاونت کرنے والے بہت سے لوگوں میں سے ایک شرپا اترتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے۔نیپال کے سیون سمٹ ٹریکس، جو کوہ پیما کی مہمات کو لاجسٹک فراہم کرتا ہے، نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ لاما بابو شرپا کا 14 مئی کے بعد سے کوئی پتہ نہیں اور ان کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ایک کوہ پیما گائید کا بیگ ملا ہے لیکن وہ خود نہیں ملے۔سٹارٹ اپ کمپنی جو لیٹویا اور یوکرین میں قائم ہے اس نے یوکرین کے چار ‘عاشقانِ کرپٹو کرنسی’ کو دنیا کی بلند ترین چوٹی پر دو سمارٹ کارڈ کے ساتھ چڑھنے کے لیے سپانسر کیا تھا۔ اس کارڈ میں کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی کرپٹو کرنسی کے دس لاکھ ٹوکن بتائے جاتے ہیں۔سپانسر کیے جانے والے تین کوہ پیما 8848 میٹر بلند چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب رہے اور انھوں نے وہاں ایک سمارٹ کارڈ کو دفن کر دیا۔اس کے بعد ایک کوہ پیما ٹارس پوزڈنی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ‘آپ یہاں آ کر اسے لے جاسکتے ہیں۔’ یہ ویڈیو مبینہ طور پر ایورسٹ کی چوٹی پر شوٹ کی گئی تھی۔چوٹی سے واپس اترتے ہوئے ٹیم کو تیز ہواو¿ں کا سامنا تھا اور راستے میں ٹارس کے پاو¿ں اور ہاتھ فراسٹ بائٹ کی زد میں آ گئے اور انھیں بالآخر ہیلی کاپٹر سے کٹھمنڈو پہنچایا گ?ا۔آسک ڈاٹ ایف ایم نے کہا کہ ان دو کارڈز میں ایک لاکھ ڈالر کی مالیت کے ٹوکن ہیں۔ تاہم یہ ان کی اصلی بازاری قیمت نہیں کیونکہ ابھی ان کا ابتداءسکہ مارکیٹ میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔شرپا ایورسٹ کو مقدس چوٹی مانتے ہیں اور ان کا اعتقاد ہے کہ وہاں میولانگ سانگما نامی بہت طاقتور دیوی رہتی ہے۔مئی کے مہینے میں جب ہوا نرم اور موسم قدرے گرم ہوتا ہے تو نیپال میں ایورسٹ سر کرنے والوں کا سیزن ہوتا ہے۔ رواں سال اب تک 400 سے زیادہ کوہ پیماو¿ں نے ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain