تازہ تر ین

کیا چیونگم چبانا موٹاپے کو ختم کرنے میں معاون ہے ؟زبردست تحقیق نے دھوم مچا دی

جاپانی (ویب ڈیسک ) آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے نسخے آزمائے ہوں گے اور بہت سے مشورے حاصل کیے ہوں گے لیکن جاپانی محققوں کا خیال ہے کہ ‘وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔’انھوں نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی تحقیق میں 21 سال سے 69 سال کی عمر کے افراد شامل تھے اور جب وہ چیونگ گم چباتے ہوئے اپنی فطری چال سے چل رہے تھے ان کے دل کے دھڑکنے کی شرح بڑھ گئی۔جاپانی تحقیق کاروں نے ویانا میں موٹاپے پر منعقدہ یورپین کانگریس میں اپنی تحقیق کے بارے میں بتایا کہ چیونگ گم چبانے کے عمل نے ہر عمر اور مرد عورت دونوں اصناف کے افراد پر خاطر خواہ فرق پیدا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر 40 سال سے زیادہ عمر کے مردوں پر نظر آیا جن کی چال میں بھی اضافہ ہوا اور توانائی صرف کرنے میں بھی۔محققوں نے بتایا: ‘وزن کو موثر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے چلنے اور چبانے کی ملی جلی ورزش اہم ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ جاپان جیسے ممالک میں بطور خاص یہ زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہاں زیادہ تر لوگ پیدل چلنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain