تازہ تر ین

بھارتی فلموں پر پابندی خوش آئند ہے

کراچی (شوبز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میں بھار تی فلموں کی نمائش پر پابندی کو ملکی فنکاروں نے بھی خوب سراہا اور اس اقدام کو فلمی صنعت کے استحکام و نئے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ایک عرصے تک فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار رہی اب جدید سینما انڈسٹری سے نہ صرف نئے فلمساز بلکہ باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں کی کاوشیں منظرعام پر آرہی ہیں۔فلمسازوں اور فنکاروں کے دیرینہ مطالبے کو وفاقی حکومت نے جس طرح پورا کیا اس کیلئے ذاتی طورپر وفاقی حکومت اور بالخصوص وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کو اب آئین کا حصہ بنا دیا ہے۔عید پربھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے سے بیک وقت چار سے چھ ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں کو نہ صرف سینما میسر ہونگے بلکہ بزنس بھی ہوگا، ہمیں ان فلمسازوں ،ہدایتکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ملکی فلموں کو ترجیح دینا ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain