تازہ تر ین

مشہور اداکارہ مہوش حیات کا بچپن کیسا تھا ، خود ہی بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک ) اسٹارز اپنے مداح سے سوشل میڈیا پر اکثر بچپن کی یادیں شیئر کرتے رہتے ہیں ایسے ہی اداکارہ مہوش حیات کی بچپن کی تصویر منظر عام پر آئی جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سمندر کنارے راجھستانی لباس پہنے کھڑی ہیں۔مہوش نے لکھا ہے کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ 6 برس کی تھیں اور انہوں نے پہلی دفعہ ایک چینوگم کے اشتہار کے لیے کام کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ یہ زندگی کا وہ لمحہ تھا جہاں سے آگے کا سفر شروع ہوا جس کے بارے میں وہ تھوڑا بہت جانتی تھیں۔مہوش حیات کی بچپن کی تصویر نے تمام مداحوں کو حیران کردیا جس پر کچھ کا کہنا ہے کہ مہوش کو پہچاننا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ مہوش حیات نے حال ہی میں فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں وہ ایک بار پھر اداکار فہد مصطفی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ عید الضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain