تازہ تر ین

زلفی بخاری ، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ ، ڈاکٹر اعجاز کا ریحام کو نوٹس

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی، لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات ہوئے جنہوں نے نئی بحث چھیڑ دی۔ تاہم اب ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔ صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا۔ صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق نہایت گھناو¿نے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروانے کا الزام عائد کیا۔ ریحام خان کی کتاب نے نیا پنڈوراباکس کھولا تو سب ہکا بکا رہ گئے۔ چاروں نے ریحام خان کو ہتک عزت کے نوٹس بھجواءدئیے ہیں ۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے انکے ساتھ نکاح کو چھپاکر 2ماہ تک جھوٹ بولا، ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے پیسے لینے اوران سے یا سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کیخلاف عدالت جائیں گی، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سلمان احمد نے الزام لگایا کہ ریحام خان نے شہبازشریف سے اایک لاکھ پاو¿نڈ لئے ہیں، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ریحام ان کے خلاف عدالت جائیں اور اگر ریحام عدالت جاتی ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پی ٹی آئی رکن اور اداکار حمزہ علی عباسی کو الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریحام خان ایک معزز خاتون ہیں، انکے ساتھ ظلم ہوا تھا ، اسی لئے مں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ کتاب لکھیں گی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ میں نے محض ایک پیش گوئی کی تھی جو پوری ہوگئی، ایک اور پیش گوئی کرتا ہوں کہ عمران خان الیکشن 2018کیلئے نااہل ہو جائینگے، رمضان کے مہینے میں ایک قابل عزت خاتون ریحام پر کیچڑ اچھالا جارہاہے جس کی مذمت کرتا ہوں، سابق قومی کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ریحام خان پیسوں کیلئے کسی کو بھی رگڑا دے سکتی ہیں، میری مرحومہ بیوی ایک زبردست عورت تھی جس پر الزام لگایا گیا ہے ، وسیم اکرم نے کہا کہ الزامات بھی اس پر لگائے جارہے ہیں جو اس وقت دنیا میں موجود نہیں اور ان الزامات کا جواب نہیں دے سکتی، اگر کوئی میرے اوپر الزام لگائے تو معاف کرسکتا ہوں لیکن اپنی بیوی اور بچوں کے پیچھے آنے والے کو معاف نہیں کرونگا، تحریک انصاف کے رہنما حمزہ عباسی اور گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن کا کردار ہے، کتاب کی زبان انتہائی گھٹیا اور خواتین پر بے ہودہ الزامات لگائے ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا ے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن سے پہلے خواتین کو استعمال کیا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 1988ءمیں بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کیخلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا اور انکی جعلی تصاویر بنواکر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار بھی حسین حقانی اور ریحام خان کی تصاویر ساری کہانی بتارہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ، فواد چوہدری نے کاہ کہ اسلام میں منکوحہ عورت اور مرد ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور کسی بھی معاشرے میں طلاق کے بعد اپنے خانگی معاملات پر بات کرنا ناصر تہذیب کے خلاف ہے بلکہ بدتہذیبی ہے ، ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں تین سال تک کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا، الیکشن سے پہلے ہی کتاب لکھنے کا خیال کیوں آیا ، ظاہر ہے وہ الیکشن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain