تازہ تر ین

نواز شریف کو فوج نے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم بنایا

بنی گالہ(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، پاکستانی ادارے کمزور ہیں، ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے ، الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے ، تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں،ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے سے پاکستانی عوام کو صدمہ ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی ادارے کمزور ہیں اور الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے تاہم انہیں مضبوط کرنا ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، ریاستی ادارے کمزور ہونے کے باعث ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے جو انسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر سکیں اور یہ دو بنیادی مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 بڑی پارٹیوں کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو غریب تر بنا دیا ہے، گزشتہ 30 سالوں کے دوران امیر اور غریب کے درمیان فرق بہت بڑھ گیا ہے۔عام انتخابات سے قبل سروے پر عمران خان نے کہا کہ سروے اکثر گمراہ کن ہوتے ہیں، ووٹر جب ووٹ دینے کے لیے ذہن بناتا ہے تو اصل تبدیلی تب آتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہے جب تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جیسے بھی مکان میں رہوں، وہ میری جائز کمائی سے بنایا گیا ہے، اگر میں ایسے رہتا ہوں جیسے میرا دل چاہتا ہے تو یہ میرا حق ہے۔عمران خان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے جب کہ میں نے 22 سال جدوجہد کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے سے پاکستانی عوام کو صدمہ ہوا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹیوں کی مقبولیت سے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں، ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی فتح حاصل کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں میں امیروں اورغریبوں میں خلیج میں اضافہ ہوا، پاکستان میں امیروں کے جزیرے اور غربیوں کا سمندر ہے۔سربراہ پی ٹی آئی نے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے، جو اداروں کی تعمیر کرسکتی ہے، جس ادارے کی تعمیر سب سے زیادہ مشکل ہے وہ پولیس ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں پولیس کو سیاسی دباو سے آزاد کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بنی گالا کاگھرلندن کے فلیٹس فروخت کرکے خریدا، لندن فلیٹس کرکٹ کے دورکی کمائی سے خریدے تھے اور میں نے یہ بات سپریم کورٹ میں ثابت بھی کی ہے۔آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے مکمل طور پر واضح کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، جنرل باجوہ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کاپیپلزپارٹی کے چیئرمین سے متعلق کہنا تھا کہ بلاول کو پتا نہیں پاکستانی سیاست میں کیا ہورہا ہے، بلاول پیراشوٹ سے پاکستانی سیاست میں اترے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کہا کہ ہماری ذاتی زندگیوں میں بہت کچھ ہورہا ہوتا ہے، میری تیسری شادی ہے،خیال نہیں اس سے کسی کا کچھ لینا دینا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain