اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نگراں حکومت کے دوران حکومتی امور چلانے کے لیے نگراں وفاقی کابینہ کے 6 اراکین نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقیرب ایوانِ صدر میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔اس تقریب میں نگراں وزیرِاعظم جسٹس (ر) ناصر المک سمیت اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔جسٹس (ر) دوست محمد خان نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
نگراں وفاقی کابینہ میں محمد اعظم خان، عبداللہ حسین ہارون، محمد یوسف شیخ، مسز روشن خورشید، ڈاکٹر شمشاد اختر اور سید علی ظفر شامل ہیں۔یاد رہے کہ 31 مئی کو گزشتہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد رواں ماہ یکم جون کو جسٹس (ر) ناصرالملک نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا۔نگراں وزیرِاعظم اور ان کی وفاقی کابینہ 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے قیام تک اپنے عہدوں پر فائز رہیں گے۔





































