تازہ تر ین

اہم ترین مقابلے سے قبل جرمنی کی دھڑکنیں بے ترتیب

کازان(ویب ڈیسک) اہم ترین مقابلے سے قبل دفاعی چیمپئن جرمنی کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگیں پہلے راو¿نڈ سے آو¿ٹ ہونے کی خفت سے بچنے کیلیے بدھ کو لازمی طور پر جنوبی کوریائی ٹیم کو ٹھکانے لگانا ہوگا گروپ ایف چاروں ہی ٹیموں کیلیے اوپن ہے میکسیکو کا مقابلہ سوئیڈن سے ہوگا۔
دوسری جانب گروپ ای میں برازیلین امیدیں داو¿ پر لگی ہوئی ہیں، سفر جاری رکھنے کیلیے سربیا کو راہ سے ہٹانا ہوگا، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کوسٹاریکا کی دیوار ڈھانے کی کوشش کرے گی۔ فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کو گروپ ای اور ایف سے لاسٹ 16 میں جانے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، سب سے دلچسپ صورتحال گروپ ایف کی ہے جہاں پر کوئی بھی ٹیم پری کوارٹر فائنل کیلیے رسائی حاصل کرلے گی، خاص طورپرجرمنی کی حالت کافی نازک ہے، وہ اگرچہ سوئیڈن کو گذشتہ مقابلے میں 2-1 سے شکست دے کرریس میں شامل رہا مگر ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے، اسے ابتدائی راو¿نڈ سے باہر ہونے والی چھٹی دفاعی چیمپئن سائیڈ بننے کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔گذشتہ ورلڈ کپ میں اسپین پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی پانچویں دفاعی چیمپئن بنی تھی۔ اس وقت میکسیکو 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرہے، جرمنی اور سوئیڈن 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے جبکہ بغیر کسی پوائنٹ کے جنوبی کوریا آخر پر ہے۔ جرمنی جنوبی کوریا سے 2یا زائد گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں چلا جائے گا، اگر جنوبی کوریا بڑے مارجن سے فتحیاب ہوا اور سوئیڈن ، میکسیکو سے ہار گیا تو پھر کوریائی ٹیم بھی آگے جا سکتی ہے۔ جرمنی اور سوئیڈن مقابلہ برابر کرتے ہیں تو بہتر اسکورنگ والی ٹیم آگے جائے گی۔ اسی طرح برازیل کو بھی اگلے مرحلے میں رسائی کیلیے سربیا کو زیر کرنا ہوگا، سوئس ٹیم بھی کوسٹاریکا کو قابو کرنے کیلیے پ±راعتماد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain