چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا

لاڑکانہ( ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا۔
لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اورمختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس عدالت نمبر 3 میں پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لیکرٹیبل پر پھینک دیا اورکہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسزسنیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسزسنیں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا توانصاف کیسے دیا جائے گا۔ سندھ اور پاکستانی کس جانب جارہا ہے، مسنگ پرسن کیسز پر آپ کیا کررہے ہیں، کیسزجلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔دوسری جانب چیف جسٹس نے جسٹس بارمیں وکلا سے ملاقاتیں کی اورکہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں جس میں آپ بھی کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔

 

بے نظیربھٹوپرفلم؛ بختاوربھٹوکا مہوش حیات کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

کراچی: پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روزاداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پرچھاگئی تھی۔ مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات محترمہ شہید بے نظیربھٹو کی تصویر پیش کرنے کے لیے بالکل صحیح اداکارہ ہیں تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اورفلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں ا?یا اورانہوں نے ٹوئٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھایا ہے۔

 

نسیم وکی کے ڈرامہ ”عاشق رنگباز نکلا“کی کامیابی کا جشن

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارنسیم وکی کے بطور پروڈیوسر سٹیج ڈرامہ” عاشق رنگباز نکلا“کی کامیابی پر گزشتہ شب فنکاروں نے تماثیل تھیٹرمیں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جس میں چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثنااللہ خان ، ناصر چنیوٹی ،امان اللہ ، سخاوت ناز ، جاوید کوڈو ، مہک نور ،نگار چودھری ،فیروزہ علی، حسنہ بھٹی،نمرین بٹ ،موم خان ، رضی خا ن ،ناصر مستانہ ،سرورمیلسی اورنسیم وکی نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنکاروں نے ایک دوسرے کوکیک کھلایا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
مصنف وہدایتکار نسیم وکی نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے شائقین کو تفریح مہیا کروں۔

 

فلم کی عکسبندی تھکا دینے والا کام ہے،شاہ رخ خان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم زیرو کی عکسبندی کو مثبت لیکن تھکا دینے والا کام قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کبھی ختم نہیں ہوتی لیکن عکسبندی کے دوران بہت سی خوبصورت چیزوں کا اختتام ہو جاتا ہے اور وہ فلم کی مثبت لیکن تھکا دینے والی عکسبندی کے لئے تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، فلم میں اداکار شاہ رخ خان،، کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکارسلمان خان سپیشل گانے میں دکھائی دیں گے۔
، ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم زیرو رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

 

عاطف اسلم کے گیت پرعدنان صدیقی کی بانسری ‘ دھوم مچ گئی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم موم میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور اداکار عدنان صدیقی بانسری بجانے میں بھی ماہر نکلے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عدنان صدیقی نے اس بار عید الفطر ملک سے باہر کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منائی، جہاں انہوں نے حلال فوڈ فیسٹول میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں کے لیے عید کے تحفے کے طور پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ بانسری پر گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے دل دیاں گلاں کی دھن بجاتے نظر آئے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہونے کے بعد اب وائرل ہوگئی ہے۔

اور ہر طرف عدنان صدیقی کی بانسری کے چرچے ہیں۔

 

بال ٹمپرنگ، لنکن کپتان چندیمل نے سزا کیخلاف اپیل کردی

دبئی /کولمبو(سی پی پی) دنیش چندیمل نے آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کے کیخلاف اپیل کردی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے سری لنکن کپتان کو قصوروار ٹہرایا تھا۔

میچ ریفری نے چندی مل کو آئی سی سی کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دی تھی جس میں چندی مل کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ اور2 معطلی پوائنٹس دیئے گئے تھے اور سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے معطل کر دیا تھا۔

 

چمپئنز ٹرافی میچ میں پاکستان بھارت کو شکست دےگا، اشتیاق احمد

لاہور(سی پی پی)سابق اولمپئن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین آج ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں فتح پاکستان کی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن قومی ہاکی ٹیم بھارت کے خلاف جذبہ سے کھیلتی ہے اور تمام کھلاڑی جیت کے لئے میدان میں اتریں گے اور فتح پاکستان کی ہوگی ۔

اشتیاق احمد نے کہاپاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں جو ٹیم دباﺅ کو برداشت کرگئی اس کی جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور پاکستانی ٹیم پر بھارت کی نسبت دباﺅ کم ہوگا ۔

 

باکسنگ لیگ آغاز سے قبل ہی تنازع کا شکارہوگئی

کراچی(آئی این پی)پاکستان میں شروع ہونےوالی پہلی پروفیشنل باکسنگ لیگ آغاز سے قبل ہی متنازع حیثیت اختیار کرنے لگی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے مخالفت کا شکار ہونےوالی اس لیگ سے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عدم تعلقی کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان نے اعلامیہ میں کہا گیاکہ ہم سپر باکسنگ لیگ میں ایک فرنچائز کی خیریداری کے لیے حقوق حاصل کرنے کے سلسلے میں بات چیت کر رہے تھے لیکن یہ معاملہ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکا، تاہم ہم ایس بی ایل پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

، امید ہے کہ پی ایس ایل کی طرح یہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مذکورہ لیگ سے لا تعلقی ظاہر کی ہے، فیڈریشن کے صدر ناصر اعجاز لنگ کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر طے پایاکہ لیگ آئبا کے قوانین اور قومی فیڈریشن کے آئین کے مطابق نہیں، چنانچہ فیڈریشن ایسے کسی ایونٹ یا لیگ کا حصہ نہیں بنے گی۔

رانا اسحاق نے کاشتکار کی 220 کینال اراضی پر قبضہ کر لیا ، دھمکیاںمتاثرہ شخص نے ” خبریں ہیلپ لائن “ سے مدد طلب کر لی

قصور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کا سابق ایم این اے رانا اسحاق خاں پنجاب کا سب سے بڑا قبضہ گروپ اور ظالم ترین شخص ہے رانا اسحاق اور اسکے غنڈوںنے محکمہ مال کے افسران کے ساتھ مل کر میری 220 کنال 11 مرلے زمین پر قبضہ کرلیا میرے گھر اور حویلی کو مسمار کر دیا گیا میں ایک معزز کاشتکار سے بھکاری بنا دیا گیا جب میں نے رانا اسحاق کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تو ہر پولیس افسر نے میری بات سننے سے ہی انکار کر دیا میں آٹھ سال تک افسران کے دفتروں کے چکر کاٹتا رہا انصاف کے حصول کے لیے میںنے ہر بااثر شخص کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی میری داد رسی کے لیے تیار نہ ہوا دوسری طرف رانا اسحاق اور اس کے غنڈے مجھے مسلسل دھمکا رہے تھے جس پر میںنے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تو عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے مگر پولیس نے عدالت عالیہ کے وہ احکامات ہوا میں اڑا دیے ن لیگ کی حکومت ختم ہونے کے نتیجہ میں آٹھ سال بعد رانا اسحاق اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے میں تو کامیاب ہوگیا ہوں مگر ضلع قصور کی پولیس حکومت ختم ہوجانے کے باوجود بھی ن لیگ کی غلام ہے یہ پولیس نہ پہلے میری استدعا سننے کو تیار تھی اور نہ ہی اب مجھے انصاف دلانے کے لیے کچھ کر رہی ہے یہ باتیں چونیاں کے نواحی گاﺅں دیو سیال کے عمر رسیدہ کاشتکار فتح اللہ نے روتے ہوئے روزنامہ خبریں کو بتائیں فتح اللہ نے کہاکہ رانا اسحاق خاں نے رانا فیاض ولد عاشق علی ،رانا ریاض ولد عاشق علی،غلام نبی ولد ملک محمد ،اسلام دین ولد محمد الیاس ،اکرم ولد عبدالکریم ،نعمت اللہ اشٹام فروش ،نذیر احمد ولد احمد دین ،ملک رشید احمد ولد خوشی محمد،محمد شریف پٹواری،اشفاق ولد عاشق علی ،اشتیاق ولد عاشق علی کے ہمراہ مل کر آٹھ سال قبل محکمہ مال کے افسران کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے جعلی انگوٹھے اور دوسری بوگس دستاویزات تیار کرکے میری زمین کو اپنے نام کروا لیا اور کاغذات میں یہ ظاہر کیا کہ میںنے کروڑوںروپے مالیت کی یہ زمین محض سولہ لاکھ روپے میں انہیں فروخت کر دی ہے حالانکہ میں اپنی زمین فروخت کرنے کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا تھا فتح اللہ نے بتایا کہ محکمہ مال کے افسران پٹواری اور دیگر بڑے افسران بھی ہمیشہ ضلع قصور میں رانا برادران کا حکم مانتے ہیں اور یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ جو افسر یا ملازم رانا برادران کا حکم ٹالے اسے ضلع بدر کر دیا جاتا ہے ایسے ہی کرپٹ اور بدعنوان افسران کے ذریعے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رانا اسحاق نے میری زمین اپنے اور رانا فیاض احمد کے نام کرالی جس پر میںنے احتجاج کیا تو ایک دن رانا اسحاق کے غنڈوں نے آکر میری حویلی کا گھیراﺅ کرلیا اور میرے اہلخانہ کو بے گھر کرنے کے بعد حویلی اور گھر کو مسمار کر دیا گیا میں آٹھ سال تک دردر کی ٹھوکریںکھاتا رہا مگر مجھے کہیںسے انصاف نہیں ملا رانا اسحاق کا بڑا بھائی رانا محمد حیات مسلم لیگ ن ضلع قصور کا صدر اور سابق ایم این اے ہے اسی طرح اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خاں رانا اسحاق کا فرسٹ کزن ہے جبکہ رانا اسحاق خاںکا بھتیجا ضلع ناظم قصور ہے رانا برادران اور انکا دھڑا دھائیوںسے ضلع قصور پر حکمرانی کر تا چلا آرہا ہے فتح اللہ نے کہا کہ صرف میں ہی ان کے ظلم کا مارا ہوا نہیں ہوں ان لوگوںنے میرے جیسے لاتعداد لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر غیر قانونی طریقے سے قبضے کر رکھ ہیں مگر چونکہ یہ لوگ اشتہاری ملزمان اور غنڈوںکی ایک بڑی فوج کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ان کے آگے بھیگی بلی بنے رہتے ہیں اس طرح ضلع قصور میں رانا اسحا ق خاں اور ان کے گروپ کے ظلم وستم کا سلسلہ جاری چلا آرہا ہے فتح اللہ نے کہاکہ انتہائی شرم کی بات یہ ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی الٹا مجھے فون پر پولیس کی طرف سے دھمکیاںدی جارہی ہیں کہ تم رانا اسحاق خاںسے صلح کرلو وہ تمہیں معقول رقم بھی دیدیںگے مگر میں رقم نہیں انصاف چاہتا ہوں میری چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف ایڈیٹر خبریں ضیاءشاہد سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے فتح اللہ نے کہاکہ مقدمہ درج کرانے سے پہلے ہی آٹھ سال تک بھاگ دوڑکرنے کی وجہ سے میں کنگال ہوچکا تھا اب رانا اسحاق کے غنڈے مجھے فون پر آئے روز دھمکیاںدے رہے ہیں کہ ہم تمہارے خاندان کو زندہ نہیں چھوڑیںگے فتح اللہ نے کہاکہ میں اپنے خاندان کے ساتھ چھپتا پھر رہا ہوں میں کل ایک باعزت کاشتکار تھا اور آج میرے بچے دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں فتح اللہ اور ا سکے اہلخانہ نے کہا کہ اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائیںگے روزنامہ خبریںنے جب اس سلسلہ میں قصور پولیس کے ترجمان سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ فتح اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ کا اندراج ہوچکا ہے اور رانا اسحاق سمیت دیگر ملزمان 28 جون تک عبوری ضمانت پر ہیں جیسے ہی ملزمان کی ضمانت خارج ہوگی انہیں گرفتارکرلیا جائے گاخبریںنے رانا اسحاق کا موقف جاننے کے لیے ان کے موبائل نمبر03334511666 پررابطہ کیا اور ان کے پی اے کے استفسار پر اسے بتایا کہ اس کیس کی بابت رانا اسحاق کا موقف جاننا چاہتے ہیں مگر پی اے نے نمبر کاٹ دیا اور بعد میںمتعد د بار رابطہ کرنے کے باوجود نمبر اٹینڈ نہیں کیا۔

 

زمبابوین ٹورمیں اچھاپرفارم کرینگے،سرفراز

کراچی: (نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کے اعزاز میں کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسٹار کرکٹر کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انھیں سونے کا میڈیا پہنایا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ابھی بن رہی ہے، زمبابوے کے دورے پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ کپتان احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ سے لا علم نظر آئے کہتے ہیں جس کھلاڑی کی جب ضرورت ہوگی اسے موقع دیا جائے گا۔ سرفراز احمد نے پی آئی اے انتظامیہ سے بھی شکوہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو روزانہ حاضری لگانے کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔