کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر اب فلم بنے گی

نیو یارک(ویب ڈیسک) مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی میوزیکل فلم تیار کی جارہی ہے اور مائیکل کا کردار نبھانے کے لئے مختلف نام بھی گردش کرنے لگے ہیں۔جی ہاں مائیکل کی زندگی کی عکاسی کرتی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے جانی ڈیپ یا پھر ا±شر کے ناموں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔کولمبیا لائیو اسٹیج اور مائیکل جیکسن اسٹیٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اسٹار کی زندگی پر مبنی تھیریٹکل پروڈکشن پر کام شروع ہوچکا ہے، اس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔پروجیکٹ کی ڈائریکشن کرسٹوفر وہیلڈن دیں گے۔مائیکل جیکسن میوزیکل فی الحال 2020میں براڈوے تھیٹر میں پریمیئر شیڈول کیا گیا ہے۔پروجیکٹ میں لاین نوٹیج کی تحریر کردہ کتاب بھی شامل کی گئی ہے، جو ڈرامہ کے لئے دوبار پولٹائزر پرائز جیت چکے ہیں ، اورمائیکل جیکسن کے سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گانے بھی شامل ہیں۔

مہوش حیات نے فلم میں بےنظیربھٹو کا کردار نبھانے کی تصدیق کردی

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی زندگی پر بننےوالی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کی تصدیق کردی۔رواں برس کی ابتدا میں سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبر گردش کررہی تھی جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ فلم میں اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا مرکزی کردار اداکریں گی تاہم مہوش حیات نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا تاہم اب انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ”ا?ج بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ ہے اور یہ بہترین وقت ہے ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کا، میں کبھی بھی سیاسی شخصیت نہیں رہی لیکن اس بات سے انکاری بھی نہیں کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے بہت کوشش کی ہے۔ ایک وقت تھا جب انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں امید دی اور احساس دلایا کہ ستاروں تک پہنچاجاسکتا ہے، مجھے موقع ملا ہے ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کا۔ مہوش حیات نے مزید لکھا بے نظیر بھٹو واقعی میں بہترین خاتون تھیں اور میں جلد ان کی زندگی کی کہانی کو پیش کروں گی۔“

چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چین نے پاکستانی کاروباری برادری اور تاجروں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان اور سہل کر دیا ہے ،یکم اپریل سے نئی ویزہ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ، ، کاروباری برادری کے لیے انتہائی سادہ درخواست فارم متعارف کر ایا گیا ہے، کاروباری و تاجر برادری کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو زبردست سراہا گیا ، نئی ویزہ پالیسی سے یکم اپریل سے 15جون کے درمیان ویزہ کے اجراءمیں 11فیصد اضافہ ہواہے جبکہ کاروباری ویزہ میں 19فیصد اضافہ ہوا اور اڑھائی ماہ میں15ہزار افراد کو ویزے جاری کیے گئے، اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن میں پاکستانی سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو اردو میں بات چیت کرتا ہے ، قونصلر سیکشن میں ویز ہ درخواست گزاروں سے دو پاکستانی خواتین درخواستیں وصول کرتی ہیں جو درخواست گزاروں سے اردو میں گفتگو کرتی ہیں پہلے اردو میں گفتگو کی سہولت حاصل نہیں تھی ، قونصلر سیکشن کے ڈائر یکٹر یانگ لیان چن نے کہا ہے کہ قونصلر سیکشن میں زیادہ سےز یادہ پاکستانی سٹاف سے ویزہ درخواست گزاروں کو سہولت میسر آئے گی اور زبان کے مسائل حل ہونگے ، انہوں نے کہا کہ نئے چینی سفیر ڑاﺅ جنگ کی ہدایت پر پاکستانی سٹاف کو بھرتی کیا گیا ، یکم اپریل سے نئی ویزہ پالیسی پر عملدرا?مد شروع کر دیا گیا ہے اور اب وہ درخواست گزار جنہوں نے یکم جنوری 2016سے اب تک تین مرتبہ چین کا سفر کیا یا مقامی چیمبر ا?ف کامرس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے کام کرنیوالے کاروباری افراد یا سرکاری افسران یا ملازمین کوچین سے دعوتی لیٹر سے استثنیٰ حاص ہو گا ، پاکستان کی تاجر برادری ، چیمبرز ا?ف کامرس نے چین کی نئی ویزہ پالیسی کو سراہا ہے، فیصل ا?باد کے تاجر فیصل سعید جو حال ہی میں چین کا دورہ کر کے ا?ئے ہیں نے کہا ہےکہ نئی پالیسی نے پاکستانی کاروباری افراد کے لیے ویزہ اجرائ کو نہایت ا?سان بنادیا ہے ، کراچی چیمبرز ا?ف کامرس کے فرحان مغل نے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی نے کاروباری برادری کو چین میں کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔

عمران خان کا میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے کیوں کہ 2002کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ منتخب کیا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کروں گا جس میں میانوالی کی عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جس کے لیے قائد نے کوشش اور اقبال نے خواب دیکھا اور تحریک انصاف ہی پاکستان کے عظیم خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔

ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی ٹکٹ صرف ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے۔انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بنی گالہ میں دھرنے پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے 126 دن ڈی چوک میں دھرنا دیا لیکن اس سے بھی مشکل کام ٹکٹوں کی تقسیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 ہزار لوگوں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، ہم نے امیدواروں کو ٹکٹ دیے، لوگوں نے اعتراض کیا جس پر ہم نے نظر ثانی کی۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض آپ لوگوں کا حق تھا، آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ تین روز میں ٹکٹوں کی تقسیم کا جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا، کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو جائے اس لیے اللہ سے ڈرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے اس لیے ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں کیونکہ جیتیں گے تو ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کسی بھی رشتہ دار یا دوست کو ٹکٹ نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے، ن لیگ میں کوئی میرٹ نہیں ہے، وہاں پر جن خواتین کو ٹکٹ ملے ان میں سے کوئی کسی کی بیوی ہے، کوئی خالہ ہے تو کوئی کسی کی بہن ہے۔

دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، احمد شہزاد ڈراپ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی انگیولر سیریز میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔پی سی بی کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، جنید خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ ، حسن علی اور حارث سہیل شامل ہوں گے۔