اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیرآف گولڑہ شریف سے ملاقات کی اور ان سے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی، پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں گولڑہ شریف کے مرید تحریک انصاف کو ہی سپورٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی سے ملاقات کی اور ان سے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی۔دربارگولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی نے تحریک انصاف کی حمایت کا یقین دلایا،تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا کہ پیرآف گولڑہ نے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کیاہے۔
انتخابات میں گولڑہ شریف کے مرید تحریک انصاف کو ہی سپورٹ کریں گے،اہم ترین خبر
