تازہ تر ین

پہلی ترجیح گھر‘ اس میں ایک لمحے کےلئے کوتاہی نہیں برتی:فضیلہ قیصر

لاہور(شوبزڈیسک)ٹی وی کی سینئر اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس میں میرے شوہر کی اجازت اور مشاورت شامل تھی ، میری پہلی ترجیح میری گھریلو زندگی ہے اور میںنے اس میں ایک لمحے کے لئے کوتاہی نہیں برتی۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قیصر نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اگر ان میں توازن ہوگا تو گاڑی آگے چل سکے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن بہترین وہ ہے جو اپنی غلطی سے سیکھے اور آئندہ اس سے محتاط رہے ۔ فضیلہ قیصر نے مزید کہا کہ ٹی وی پر آنے والے نئے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ۔ میں انہیںیہی مشورہ دوں گی کہ لگن اور نیک نیتی سے کام کریں اس کا ثمر ہر حال میں ملے گا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain