تازہ تر ین

اسکارلٹ جانسن فلم میں مرد بنیں گی

ہولی وڈ (ویب ڈیسک) اداکارہ اسکارلٹ جانسن جنہوں نے ’اوینجر: انفنٹی وار، تھور: ریگنورک، کیپٹن امریکا: سول وار، اسائرن مین، گڈ ویمن اور گھوسٹ ورلڈ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ جلد ہی ایک فلم میں مرد کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن فلم میں ایک مکمل مرد کے بجائے ٹرانس مین کا کردار ادا کریں گی۔یعنی اداکارہ فلم میں ایک ایسے مرد کا کردار ادا کریں گی جو پیدائشی طور پر ایک عورت ہوتا ہے، تاہم بعد میں وہ مرد بن جاتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے فلم میں ایسا کردار ادا کرنے کے اعلان کے بعد انہیں فلمی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیوں کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ اس طرح کے کردا ادا کرنے کے لیے اسی ہی صنف کے لوگ موجود ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain