تازہ تر ین

فرانس کو ہراکرتاریخی فائنل کھیلنا اولین ہدف، ہیزرڈ

ماسکو (سی پی پی)بیلجیئم کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ایڈن ہیزرڈ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل جیسی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور اس کامیابی کے پیچھے پوری ٹیم کی سر توڑ کوشش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ ٹیم پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرئے۔ ایڈن ہیزرڈ نے کہا کہ انکی ٹیم اس وقت بھرپور فارم ہے اور میگا ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کو ہرانے کے بعد فرانس کی ٹیم کو آسان حریف نہیں تصور کرینگے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل آج فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ہوگا۔ انہوں نے کہا فرانس کے خلاف میچ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ایڈن ہیزرڈ نے کہا کہ گروپ میچز میں بھی ہماری ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی اس لئے فرانس کو سیمی فائن میچ میں آسان نہیں لیں گے اور انکی ٹیم نے سیمی فائنل میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
\


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain