تازہ تر ین

پانڈیانے ٹی 20میں بھارت کی جانب سے اہم اعزازحاصل کرلیا

برسٹول (اے پی پی) ہرڈک پانڈیا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک میچ میں 4 وکٹیں اور 30 پلس سکور بنانے والے پہلے بھارتی آل راﺅنڈر بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں اننگز میں 4 وکٹیں اور 33 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، پانڈیا یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے ساتویں آل راﺅنڈر ہیں، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو آسٹریلیا کے واٹسن، پاکستان کے محمد حفیظ، افغانستان کے سمیع اللہ شنواری، بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ اور شکیب الحسن بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، واضح رہے کہ ڈیوائن براوو کو دو مرتبہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain