تازہ تر ین

وان کوور نائٹس نے تیسری کامیابی سمیٹ لی،گیل کے 63 رنز

کنگ سٹی (اے پی پی) گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں وان کوور نائٹس نے ویسٹ انڈیز بی کو شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، کرس گیل نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اور شیلڈون کوٹریل نے 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔، کوٹریل کو شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ کنگ سٹی میں کھیلے گئے لیگ کے 14ویں میچ میں وان کوور نائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، گیل نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آندرے رسل نے 18 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈرول گرین نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈیز بی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 19.3 اوورز میں 140 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کاوم ہوج 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوٹریل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain