تازہ تر ین

وین نیکرک اورماریزانے آپس میں شادی رچالی

کیپ ٹاﺅن (نیوزایجنسیاں) جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کرکٹ کی کپتان ڈین وین نیکرک اور آل راﺅنڈر ماریزانے کیپ نے شادی کرلی۔ کیپ نے شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ دونوں میں کئی قدریں مشترک ہیں، انہوں نے انٹر نیشنل ڈیبیو صرف 2 دن کے وقفے میں ایک ہی ایونٹ 2009 کے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران کیا تھا۔دونوں نے ایک ہی ٹیسٹ بھارت کے خلاف کھیل رکھا ہے۔ اتفاق سے دونوں نے 82 ون ڈے 56 ٹی 20 میچ کھیل رکھے ہیں اور ایک ساتھ آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain