تازہ تر ین

لوئس اینرک سپینش فٹبال ٹیم کے نئے منیجر مقرر

میڈرڈ (اے پی پی)بارسلونا اور روما فٹ بال کلبوں کے سابق کوچ لوئس اینرک سپین فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے، 48 سالہ سابق اسپینش مڈ فیلڈر کو فرننڈو ہائرو کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، فرننڈو 8 جولائی کو عبوری عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، انہیں ورلڈ کپ میں جولین لوپ ٹیگوئی کی جگہ عبوری طور پر ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا تھا، سپین فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل جولین لوپ ٹیگوئی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ سپین فٹ بال فیڈریشن نے لوئس اینرک کی بطور مینجر اسپینش فٹ بال ٹیم تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق قومی ٹیم کے کیپر جوز فراسسکو ان کے سپورٹنگ ڈائریکٹر ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپین کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں میزبان روس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain