تازہ تر ین

پاکستان زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

بلاوائیو(نیوزایجنسیاں) پاکستان اورزمبابو ے کے درمیان پہلاون ڈے میچ آج بلاوائیومیں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر12بجکر15منٹ پر شروع ہو گا ۔ دورہ ز مبا بو ے پرمو جود قومی کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو ہرا کر ٹائٹل جیتا اور اب زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا سفر جمعے سے بلاوایو میں شروع کریگی۔سہ فریقی سیریز کے بعد قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز کیلئے بولاوائیو جانا تھا۔ تاہم جس ہوٹل میں ٹیم کو ٹھہرنا ہے اس ہوٹل کو ایڈوانس ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی روانگی میں تاخیرہوئی اورسکواڈگزشتہ روزبلاوائیو پہنچا۔قومی ٹیم کی قیادت سرفرازاحمدکریں گے جبکہ ہملٹن ماساکاڈزازمبابوین ٹیم کی کپتانی کرینگے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بولاوایو میں ون ڈے میچ صبح سویرے شروع ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا نو بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس صبح پونے نو بجے ہوگا، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔جمعرات کو بولاوایو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لئے آزمانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم یاسر شاہ کو پانچ میں سے کم از کم دو میچ کھلائے گی، پہلے ہم اس سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد روٹیشن کی پالیسی کے تحت سب کو موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کسی بھی طرح آسان نہیں ہے اس لئے یہ کہنا کہ ابتدائی تین میچوں میں سیریز جیت کر مختلف کمبی نشین آزمائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم کلین سوئپ کا دعویٰ کرنے کے بجائے میچ بائی میچ جانا چاہتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بقیہ ون ڈے 16، 18،20 اور22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain