Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق
    • اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی
    • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات
    • اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی
    • برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور
    • ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا، بحیرۂ عرب امریکی موجودگی سے پاک ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای
    • نئی دہلی میں 6 ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • یو اے ای میں پروازیں متاثر، کینیڈین ایئرلائن نے دبئی سروس معطل کردی
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز نے نواز شریف کو لندن سے بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا : اعتزاز احسن

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    aitzaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آبا(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کل کے واقعات حیرت انگیز تھے جن کی توقع نہیں تھی، شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف کو دھوکا دیا،نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو جنگ پلاسی میں سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر نے کیا، اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ ہوا، جیل جانے سے نواز شریف کا سیاسی کردار کم ہوگا، اگر مریم کی ضمانت ہوجائے تو بھی وہ والد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی،لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت خود کو غائب رکھا، لاہور میں 18 ایم این اے اور 38 امیدوار ہیں جن میں سے ایک بھی نہ پہنچا، صرف مشاہد اللہ خان پہنچا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے نواز شریف اور مریم کی واپسی پر ناکام شو کو اپنوں کی سازش قرار دے دیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف، مریم نواز کو دھوکہ دے دیا، کل کے واقعات حیرت انگیز تھے جن کی توقع نہیں تھی، کس طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، سعد رفیق ایئر پورٹ پر پہنچ ہی نہ سکے، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر نے بھی نواز شریف کو تنہا چھوڑا، سب لیڈر پنجاب پولیس کی معمولی رکاوٹ کے باعث ایئر پورٹ تک پہنچے ہی نہیں، جب نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تو یہ سب لوگ پانچ میل دور تھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایسے سیکڑوں احتجاج، مظاہرے کیے، لیکن پارٹی قیادت ہر موقع پر سب سے پہلے پہنچتی رہی ہے، شہباز شریف کو چاہیئے تھا ایئر پورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے اور نواز شریف سے ہاتھ ملاتے، ان لیڈروں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا، نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت خود کو غائب رکھا، لاہور میں 18 ایم این اے اور 38 امیدوار ہیں جن میں سے ایک بھی نہ پہنچا، صرف مشاہد اللہ خان پہنچا ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق لوہے کے چنے چبانے والا بھی غائب رہا اور نظر ہی نہیں آیا، انہوں نے نواز شریف کو بلا کر پھنسا دیا ہے، فلائٹ سوا دو گھنٹے لیٹ ہوئی ہے اس کا فائدہ اٹھا کر ہی شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی و دیگر لیڈر پہنچ جاتے، یہ تو لگتا ہے کہ نواز شریف کو تسلیاں دے کر لندن سے بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے، نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو جنگ پلاسی میں سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر نے کیا، اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ ہوا، جیل جانے سے نواز شریف کا سیاسی کردار کم ہوگا، اگر مریم کی ضمانت ہوجائے تو بھی وہ والد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.