تازہ تر ین

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

بولاوایو(ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخرزمان کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ بولاوایو میں کھیلے گئے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلیے 195 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 36 اوور میں ہی پورا کرلیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے 119 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم پہلے میچ کے سنچری میکر امام الحق 44 رنز پر رن آو¿ٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے۔ اس دوران ان فارم فخرزمان نے گراو¿ںڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ون ڈے میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔ میچ کے اختتام پر فخرزمان 117 اور بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز برا چاری اور چامو چبھابھا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 18 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد مساکانڈا اور مساکاڈزا نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑھایا۔ مساکاڈزا نے 59 اور مساکانڈا نے 24 رنز بنائے اور آو¿ٹ ہوگئے۔مساکاڈزا اور مساکانڈا کے درمیان 65 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد پیٹر مورے نے اسکور آگے بڑھایا اور نصف سنچری اسکور کی تاہم اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بولاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain