تازہ تر ین

فرنچ”ہیروز“ کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال

پیرس(سپورٹس ڈیسک) فیفاورلڈ کپ 2018ءکاٹائٹل جیتنے کے بعد فرنچ فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔پیرس پہنچنے پر ٹیم کا شانداراستقبال کیا گیا ۔ کھلاڑیوں کوا وپن بس پر بٹھاکرمین شاہراہ پر لایا گیا جہاں پر لاکھوں شائقین اپنے ہیروزکودیکھنے کےلئے بیتاب تھے۔اس کے بعد ٹیم ایفل ٹاور سے بھی گزری،شائقین نے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگائے،اس دوران آتش بازی کامظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا۔کھلاڑیوں کواس کے بعد صدارتی محل ایلزے پیلس لایاگیا جہاں پر کھلاڑیوں نے صدرایمانول میکرون سے ملاقات کی۔صدرنے کھلاڑیوں کو تاریخی کامیابی پر مبارکباددی اورظہرانہ دیا۔دوسری جانب ورلڈکپ فائنل میں ہارنے والی کروشین ٹیم کا بھی وطن واپسی پرہیروزجیسااستقبال دیکھنے میں آیا۔کروشین سرزمین پر جیسے ہی جہازداخل ہوا۔2جنگی جہازوں نے جہازکواپنے حصارمیں لے لیا اورسلامی دی۔جس کے بعداوپن سنگل ڈیکربس پر بٹھاکرکھلاڑیوں کو شہرکے مرکزی مقام تک لایا گیا جہاںشائقین اپنے سٹارزکودیکھنے کےلئے بے چینی سے انتظارکررہے تھے۔ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو4-2سے ہراکردوسری بار ٹائٹل جیتنے کااعزازحاصل کیا۔اس سے قبل فرنچ ٹیم1998ءمیں چمپئن بنی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain