تازہ تر ین

انتخا بات بروقت اور شفاف ہو نگے‘فوج سمیت تمام ادارے تعاون کر رہے ہیں کسی کا کو ئی دباﺅ نہیں:سیکر ٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (آن لائن، آئی این پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ اس مرتبہ تاریخی انتخابات ہورہے ہیں، ہمارے اوپر کسی بھی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں، فوج، عدلیہ اور تمام ادارے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوں گے 25 جولائی کو ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار اور ساڑھے تین لاکھ فوج سکیورٹی فراہم کریں گی ، یہ تمام کے تمام ایک کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کام کریں گے جبکہ پولنگ سٹیشن پر پریزائڈنگ افسر انچارج ہو گا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اور فوج کے اہلکار ان کو رپورٹ کریں گے اور انہی کی ہدایت پر عمل کریں گے ، پولنگ کا کام شروع کروانا ، ختم کروانا ، ووٹوں کی گنتی اور اس کا رزلٹ الیکشن کمیشن تک پہنچانا ان کی ذمہ داری ہو گی اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ، اقوام متحدہ کی لسٹ میں مطلوب تین امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جو 23 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے، جج صاحبان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کی تصدیق کریں تاکہ کوئی غلطی ہو تو درست ہوسکے۔ بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنے پر نوٹس لیا اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کی اجازت دی گئی ہے کسی پر پابندی نہیں۔ ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو سی سی ٹی وی پہنچا دیئے گئے ہیں ، 25 جولائی کو کام کریں گے اور الیکشن کے حوالے سے تمام میٹریل ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے جو سامان کم تھا یا کوئی اور تکلیفیں تھیں چیک کرنے کے بعد ان کا بھی تدارک کردیا گیا ہے، پوسٹل بیلٹ کے اوپر کڑی نظر گئی ہے کہ اس کا کہیں غلط استعمال نہ ہو اور مقامی لوگ اس پر اثر انداز نہ ہوں تو اس کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام ریٹرننگ افسران کے بیلٹ پیپرز کا آڈٹ کرے گا، اس میں کتنے پوسٹل بیلٹ وصول ہوئے اور کتنے استعمال ہوئے اور کتنے گنتی نہیں ہوئے اور کیوں گنتی نہیں ہوئے یہ ساری وجوہات لینا ہوں گی تاکہ کل کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میرے حلقے میں پوسٹل بیلٹ کا غلط استعمال ہوا۔ اس پر بڑی سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔ درست ہوئی اور اس کی گنتی وغیرہ تمام امور درست ہوئے ، انمٹ سیاہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے سی سی ٹی وی کیمر ے لگانے پر تسلی بخش جواب دیا اور 25 جولائی کو یہ کیمرے اپنا کام کریں گے ،جس مقصد کیلئے لائے گئے استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے خط لکھا تھا کچھ امیدوار اقوام متحدہ کی لسٹ میں مطلول ہیں ، انہوں نے نام ہمیں دیئے اور الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا ہے ان امیدواروں میں ایک منڈی بہاﺅ الدین، ایک فیصل آباد اور ایک ساہیوال سے ہے۔ یہ تینوں 23 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔ سیکیورٹی امور پر بات کرتے ہوئے بابر یعقوب کاکہنا تھا کہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار اور ساڑھے تین لاکھ فوجی جوان اور افسران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور یہ تمام آٹھ لاکھ اہلکار ایک قانون کے تحت کام کرینگے پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسران انچارج ہوں گے اور پولنگ وقت پر جاری کرانا اور وقت پر ختم کروانا، ووٹوں کی گنتی گنتی اور رزلٹ بنانا ان کی ذمہ داری ہوگی ۔ پولنگ کا وقت صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک ہوگا ،سکیورتی اہلکار امن و امان کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کی ہدایت کے ماتحت کام کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور چاروں ہائی کورٹس کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اجازت دی کہ جج صاحبان کو ڈیوٹیوں پر لگایا جائے اور تمام ڈی آر اوز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج الیکشن کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ، پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی صوبائی اور وفاقی حکومت کے افسران کرینگے سیکیورٹی پولیس اور فوج دے گی یہ سب کچھ آئین کے تحت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کی تصدیق کی جاسکتی ہے ۔تین دن میں ستر لاکھ لوگوں نے اپنے ووٹ چیک کیا اور آج رات تک گوگل پر بھی پولنگ سکیم جاری کردیں گے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کو روکے جانے پر نوٹس لیا گیا اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی فائرنگ کا بھی نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے،تمام سیاسی پارٹیوں کو الیکشن مہم کی اجازت دی ہے کسی پارٹی کی سیاسی مہم نہیں روکی گئی ہمارے پاس تمام اختیارات ہیں ، تمام ادارے ہمارے ماتحت ہیں 2013 کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا جاتا وہاں الیکشن کمیشن نوٹس لیتا ہے ، ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کی انتخابی مہم روکی گئی ہو ،ہر جگہ جلسے اور تقاریر ہو رہی ہیں ، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کو نوٹس لیا ، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیںہمارے اوپر کسی ادارے کا بھی پریشر نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ،سیکورٹی فورسز کے ضابطہ اخلاق ، گوگل میپ پر پولنگ سکیم جاری کردیں گے،تمام آر اوز عدلیہ سے لئے گئے ہیں،تمام اقدامات آئین و قانون کے تحت اٹھائے گئے ہیں،الیکشن صاف و شفاف ہونگے،عوام ووٹنگ کے عمل میں بھر پور حصہ لیں، آرٹی ایس سسٹم سے موصول ہونے والے رزلٹ صرف سرکاری ٹی وی کو جاری کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain