تازہ تر ین

کامیاب ٹور کے بعد قومی سکواڈ کی آج وطن واپسی

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیم کی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد (آج)منگل سے مرحلہ وار وطن واپسی شروع ہوگی۔ کپتان سرفراز احمد 24 جولائی کو شام 5 بج کر 10 منٹ پر کراچی پہنچیں گے۔ حسن علی، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد حفیظ، آصف علی، بولنگ کوچ اظہر محمود، ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، میڈیا منیجر عون زیدی، طلحہ اعجاز، کرنل (ر) اعظم خان 25 جولائی کی صبح ایک بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔شاداب خان، محمد نواز اور عثمان شنواری25 جولائی کو صبح ساڑھے7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ 25 جولائی کو صبح ساڑھے 7 بجے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کی پشاور آمد ہو گی جبکہ شعیب ملک 26 جولائی کو صبح 8 بج کر 35 منٹ پر سیالکوٹ پہنچیں گے۔واضح رہے کہزمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی کھلاڑی فاتح قرار پائے، پانچویں ون ڈے میں قومی ٹیم ایک سو اکتیس رنز سے فاتح بنی، پہلے کھیلتے ہوئے تین سو چونسٹھ رنز سکور کئے، میزبان زمبابوین دو سو تینتیس رنز تک محدود رہے۔ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کے ریکارڈ ہولڈر فخر زمان نے آخری میچ میں پچاسی رنز سکور کئے۔ سیریز میں سب سے زیادہ پانچ سو پندرہ سکور کا ایک اور عالمی کارنامہ انجام دے کر مین آف دی سیریز کا اعزاز پایا۔ٹورنامنٹ میں امام الحق نے سیریز کی تیسری اور کیرئر کی چوتھی سنچری سکور کی، پہلے نو ون ڈیز میں یہ معرکہ سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ بابر اعظم نے بھی تگڑہ سینکڑہ سکور کیا اور ایک سو چھ رنز پر ناقابل شکست رنز بنائے، اس اہم میچ میں بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے، چوالیس اننگز میں تھری فگر اننگز سے دنیا کے نمبر ٹو بیٹسمین بھی بن گئے، اس شاندار بلکہ یادگار جیت پر کپتان سرفراز خوشی سے نہال نظر آتے ہیں۔قومی ہیروز کامیاب دورے کے بعد واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain