تازہ تر ین

ورلڈجونیئراوپن میں قومی پلیئرزنے مایوس کیا،جان شیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں حالیہ منعقد ہونے والے ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر سابقہ عالمی چمپین جان شیر خان نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سکواش ٹیم کی ورلڈ جونیئر ٹورنمنٹ میں کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا ہے اور انکی اس کارکردگی سے عوام کو بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔4 مرتبہ سوپر سیریز کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے کہا کہ ورلڈ جونیئر جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں پلیئرز کی سلیکشن میں کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں اور ایسے نااہل کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا ہے جو انڈیا میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنے ہیں جو کہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر ٹیم میں جو پلیئرز سلیکٹ کیے گئے تھے ایک تو وہ نااہل تھے اور دوسرے ان پلیئرز کی صحیح طرح سے ٹریننگ بھی نہیں کی گئی تھی پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچز اور ٹرینرزکھلاڑیوں کو اتنے بڑے ٹورنمنٹ کے لیے تیار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ اور یہ وجوہات ہی ہماری شکست کا باعث بنی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain