سیالکوٹ( ویب ڈیسک ) سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 5 لیگی کارکن زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ حاجی پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔یہ ریلی جب (ن) لیگ کے ایک الیکشن آفس کے قریب سے گزری تو دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہوگئے، انھوں نے (ن) لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں 5 لیگی کارکن زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تھانہ حاجی پورہ میں درخواست دائر کردی گئی، جس پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔