لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ کومل عزیز ایک بار پھر اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنوں کو تیز کر دیں گی۔ کومل عزیز خان کو ڈرامہ سیریل بساط دل میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔کومل عزیز خان اپنی بے مثال اداکاری کی خدادا د صلاحیت سے پہچانی جاتی ہیں، وہ اس سے قبل وہ بہترین سوپ ایکٹریس کے لیے نامزد بھی کی جاچکی ہیں، معروف اداکارہ اپنے فن کا لوہاڈرامہ “گمراہ”میں اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے منواچکی ہیں، جس میں انھوں نے فریال کا کردار بہترین طریقے سے نبھایا تھا، جبکہ اس بار وہ “بساط ِ دل “میں اپنی ادکاری کے جوہردکھائیں گی، ڈرامے کی ہدایات علی مسعود نے دیں ہیں، جبکہ کہانی فرحت اشتیاق نے تحریر کی ہے۔نئے ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کومل عزیز کا کہنا تھا اس بار ڈرامے میں میرے کردار کا نام عانیہ ہے۔
، جس کی زندگی کے کئی رنگ و روپ ہیں، جیسا کہ ہم اکثرمذاق میں میںکسی کے بھی بارے میں یہ بات کہہ دیتے ہیں کہ اس کے بیک وقت کئی رنگ نظر آتے ہیں، ڈرامے میں دکھائی دینے والی لڑکی، بیک وقت عدم اطمینان کاشکار بھی ہے، کہیں وہ اپنے آپ میں مجرم بھی ہے تو کہیں اس کا سب کے لیے پیار نمایا ہے تو کہیں وہ جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میرا کردار واقعی دماغ کی چولیں ہلادینے والا ہے۔کومل عزیز خان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے انتخاب کیا گیا ہے جو کہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شہروز سبزواری اور نوشین شاہ کے ہمراہ مرکزی کردار کومل عزیز نبھائیں گی۔ ” بساطِ دل ” کوئی عام ساس بہو یا محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں وہ تمام مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے لوگوںکو اپنے معاشرے میں کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے او ر وہ ان سب حالات میں وہ ایسا کیا کرتے ہیں جو انہیں نہیں کرنا چاہیے۔






































