Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ
    • ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
    • فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
    • گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
    • جاپان کے کپتان واٹارو اینڈو چوٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
    • ایبولا قرنطینہ کے بعد ڈی آر کانگو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئے
    • اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
    • دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
    • ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ
    • ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں
    •  وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان
    • سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے  جدہ پہنچ گئے۔
    • صومالیہ کے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر
    • فیفا ورلڈکپ ، افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عامر خان نے فلم کے لیے معاوضہ نہ لینے کی وجہ بتادی

    By Daily Khabrainاگست 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ کئی اداکار فلم میں کام کرنے سے پہلے فیس لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتا اور میں فلم کا تمام خرچہ پورا ہوجانے کے بعد منافع سے معاوضہ لیتا ہوں۔عامرخان کو باکس آفس کا کنگ کہا جاتا ہے جن کی فلمیں ریکارڈ کمائی کرتی ہیں جب کہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی والی فلم ’دنگل‘ بھی عامر خان کی ہی ہے جس نے بھارت اور چین سمیت دنیا بھر سے 1800 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتے بلکہ فلم کے منافع میں سے کمائی کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے نام کمائی میں ان سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔عامر خان نے اب خود ہی معاوضہ نہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کئی رازوں سے بھی پردہ کشائی کی ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ پانچویں انڈین اسکرپٹ رائٹرز کانفرنس میں پہنچے جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی بھی اسکرپٹ پسند آنے پر ہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتا ہوں اور پھر پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ میں خود کو بھی فلم کی کامیابی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں عامرخان نے کہا کہ میرے ساتھ کام کرنے والے کسی پروڈیوسر کو آج تک نقصان نہیں ہوا ہے، کئی اداکار فلم میں کام کرنے سے پہلے فیس لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتا اور میں فلم کا تمام خرچہ پورا ہوجانے کے بعد منافع سے معاوضہ لیتا ہوں۔بالی وڈ کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ ایک فلم جو 100 کروڑ میں بنتی ہے جس میں کاسٹ، کریو، پروڈکشن اور ٹیکنیکل سب کی فیس شامل ہوتی ہے لیکن اس میں میری کوئی فیس نہیں ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ جب فلم کمائی شروع کرتی ہے اور اپنا خرچہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پروموشن اور مارکیٹنگز کے 25کروڑ بھی پورے کرتی ہے تو اس کے بعد حاصل ہونے والے منافع سے میں معاوضہ لیتا ہوں۔مسٹرپرفیکشنسٹ کے مطابق اگر فلم کمائی نہ کرسکے اور نقصان میں چلی جائے تو مجھے ایک روپیہ تک نہیں ملتا اور مجھے پہلا روپیہ اس وقت ملتا ہے جب سب کے پیسے واپس وصول ہوچکے ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان اس وقت فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا

    سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی

    مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے بتادیا

    تازہ ترین

    غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال

    پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ

    پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ

    ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا

    فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.