تازہ تر ین

باکسرعامرخان نے اہلیہ کو16لاکھ کی شاپننگ کرادی

سیکرمینٹو(نیوزایجنسیاں)پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی پریم کہانی بھی بہت دلچسپ و عجیب ہے۔ کل تک یہ دونوں طلاق کے خدشے سے دوچار دکھائی دے رہے تھے لیکن آج یوں ایک دوسرے پر فدا ہو رہے ہیں کہ دیکھنے والے بھی رشک کرنے لگیں ۔عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے فریال کی ستائیسویں سالگرہ بھی منائی۔ اس موقع پر وہ فریال کو کیلیفورنیا ایک مشہور شاپنگ سٹور لے گئے اور سالگرہ کے تحفے کے طور 10000 پاونڈ (تقریبا 16 لاکھ پاکستانی روپے)کی شاپنگ کروائی۔میڈیا کے مطابق سلیبرٹی جوڑے کے قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے تعلقات اب بہت ہی شاندار ہیں ۔۔اور تمام تلخیاں ماضی کی بات ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال عامر اور فریال کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ عامر خان کی جانب سے فریال پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ باکسر اینتھنی جاشوا کے ساتھ ان کے خفیہ تعلقات ہیں۔ اس الزام پر فریال شدید برہم ہوئی تھیں اور اینتھنی جاشوا نے بھی اسے بے بنیاد اور بیہودہ الزام قرار دیا تھا۔ بعد ازاں عامر خان نے اپنے الزامات واپس لے لیے اور اپنی اہلیہ کے متعلق اس طرح کی باتیں کہنے پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain