تازہ تر ین

برقع پوش خواتین کو ’لیٹر باکس’ کہنےپر ارمینا خان کا سابق میئرلندن کوکرارا جواب

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے لندن کے سابق میئر بورس جونسن کو برقع پہننے والی خواتین کا مذاق اڑانے پر کرارا جواب دے ڈالا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق میئر بورس جونسن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ برقع پوش خواتین ایک لیٹر باکس کی طرح لگتی ہیں جس پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔اسی حوالے سے ارمینا خان نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ’اب ایک اور قابل احترام شخص بتائیں گے کہ خواتین کیا پہن سکتی ہیں اور کیا نہیں‘۔انہوں نے بورس جونسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون برقع پہننا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے، یہ اس کی مرضی ہے کہ وہ کیا پسند کرے جو کہ برطانوی ترجیحات کے مطابق ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون مختصر لباس زیب تن کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے اور وہ ایسا کرنے میں آزاد ہے اور اسی طرح اگر کوئی برقع پہننا چاہتی ہے تو اس کا حق ہے اسے پہننے دیا جائے‘۔خیال رہے کہ ارمینا خان بحیثیت خیرسگالی سفیر ہیومن ریلیف فاو¿نڈیشن کے ساتھ شامی پناہ گزین بچوں کے لیے سماجی خدمات بھی انجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے بھی سابق میئر لندن کے خواتین کا مذاق اڑانے کی مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain