تازہ تر ین

پی آئی اے کی جانب سے شوبزستاروں کو مفت ٹکٹ دیئے جانے کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک)پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے شوبز ستاروں کو 96 دوطرفہ مفت ٹکٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلے سے ہی اربوں روپے خسارے سے دوچار قومی ایئر لائن کو مزید لاکھوں روپے کے دھچکے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایئر سفاری کے بعد مفت ٹکٹوں کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے جس میں قومی ایئرلائن کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پی ٹی وی ایوارڈز کے لیے کراچی سے اسلام آباد جانے والے شوبز ستاروں کو 96 دو طرفہ مفت ٹکٹ جاری کئے گئے اور 3 ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہیں ہوسکے، مبینہ طور پرشوبزستاروں کو مفت ٹکٹ کی ہدایات سابق وزیر اطلاعات نے جاری کی تھیں۔اس انکشاف کے بعد ٹکٹ جاری کرنے والے مینیجر فنانس نے ایئرلائن ہیڈ ?آفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرلی ہے اورلاکھوں روپے کی ریکوری کے لئے وزارت اطلاعات کو خط لکھنے کی درخواست کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain