تازہ تر ین

پریانکا ”بھارت“ چھوڑ کر فلم ”سکائے از پنک“ کی شوٹنگ کرنے لگیں

ممبئی(شوبزڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد فرحان اختر کے ساتھ فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔ پریانکا چوپڑا کی جانب سے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اکتوبر میں امریکی گلوکار نک جونز سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اس لئے وہ اپنی مصروفیات کو کم کرنا چاہتی ہیں مگر’ ’بھارت“ چھوڑنے کی اصل وجہ ان کی ایک اور ہالی ووڈ فلم سائن کرنا تھی مگر حیران کن طور پر پریانکا نے بھارت ہی میں اپنی ایک اور فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں بہت پرجوش اور خوش ہوں کیوں کہ کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بتانے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ہم’اسکائے از پنک‘ لا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain